ملائیشیا میں بغیر لائسنس قرآن کی ضبطی

IQNA

ملائیشیا میں بغیر لائسنس قرآن کی ضبطی

16:53 - November 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513143
ایکنا تھران- ملائیشیا کی وزارت داخلہ نے ملک کی ایک ریاست میں بغیر اجازت قرآن کے 6000 سے زائد نسخے ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نے دی سن ڈیلی کا حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کی وزارت داخلہ کے محکمہ نگرانی اور کنٹرول نے قرآن کے 6914 نسخے دریافت کر کے ضبط کر لیے، جنہیں پرنٹنگ کنٹرول بورڈ کی منظوری اور قرآن کی اشاعت کے اجازت نامے کے بغیر تقسیم کیا جانا تھا۔
یہ قرآن ریاست کیدہ میں دریافت ہوئے تھے اور ان کی قیمت کا تخمینہ 536,370 رنگٹ (تقریباً 124,000 ڈالر) لگایا گیا ہے۔
ملائیشیا کی وزارت داخلہ کے محکمہ نگرانی اور کنٹرول کے سکریٹری نیک یوسیمی یوسف نے بتایا کہ یہ ضبطی ملیشیا کی ریاست پینانگ کے ایک اسٹور اور گودام سے کی گئی۔
اور 1986 میں منظور شدہ قرآن کے متن کی طباعت کے قانون کے پیراگراف 8 میں درج خلاف ورزیوں کی وجہ سے قرآن کے کل 2874 نسخے، اور اسی قانون کے پیراگراف 14 پیراگراف 1 کے مطابق 4024 کاپیاں دریافت اور ضبط کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا: اس کے علاوہ 1984 میں منظور شدہ پریس اینڈ پبلیکیشنز قانون کے سیکشن 7 (1) اور سیکشن 8 (2) میں درج خلاف ورزیوں کی وجہ سے 16 کاپیاں ضبط کی گئیں۔
ملائیشیا کے اس اہلکار نے اعلان کیا: تقریباً 40 سال کی عمر کے ایک شخص کو، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دریافت شدہ اشیاء کو بیچنے والا اور تقسیم کرنے والا ہے، مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس شخص پر شبہ تھا کہ وہ آن لائن قرآن بیچتا تھا۔

4099826

نظرات بینندگان
captcha