اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات وقف, حکومت کے خلاف مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی بھوک ہڑتال و دھرنا۔

IQNA

اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات وقف, حکومت کے خلاف مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی بھوک ہڑتال و دھرنا۔

20:15 - December 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3513359
ایکنا تھران- مسلمانوں کے لئے 12 فیصد تحفظات وقف بورڈ اور دیگر مسائل پرریاستی حکومت کے خلاف مسلم یونائٹیڈ فیڈریشننے بھوک ہڑتال و دھرنا شروع کردیا۔

ایکنا- سفیر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے لئے 12 فیصد تحفظات وقف بورڈ اور دیگر مسائل پرریاستی حکومت کے خلاف مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی بھوک ہڑتال و دھرنا۔

 مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن حیدرآباد کے زیر صدارت دھرنا چوک اندراپارک پر آج 12 بجے تا 5 بجے شام تک دیا گیا۔  کے سی آر مسلمانوں کے 12 فیصد تحفظات کا کیا ہوا،
ریاست میں بے گھر مسلمانوں کو اوقافی 65 گز زمین لیز پر دی جائے،2018 سے ریاست کے آئمہ موذنین کے زیر التوا درخواستوں کو منظور کیا جائے،ریاست کے تمام آئمہ و موذنین کو گرین چینل کے تحت ہر ماہ پابندی سے 10000 روپیے اعزازیہ جاری کیا جائے،غریب مسلم میتوں کیلئے 10000 روپیے امداد جاری کی جائے،وقف بورڈ میں بد عنوانی و رشوت خوروں کے خلاف سخت کارراوائی کی جائے اور وقف بورڈ عیدیداروں کے اثاثوں کی ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کی جائے، وقف بورڈ کو جوڈیشنل کا درجہ دیا جائے،شہر کے قریب قبرستان کیلئے 20 ایکڑ زمین الاٹ کی جائے،کے سی آر مائناریٹی کمیشن کا چیرمین اب تک مقرر کیوں نہیں ہوا، کے سی آر اردو کو ریاست کی دوسری زبان قرار دے کر اس کو ختم کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، ان جیسے مطا لبات کو پورا کرنے کیلئے بھوک ہڑتال کرتے ہوئےدھرنا دیا گیا۔

اس دھر نے میں پروفیسر کوننڈارام صدر(TGS)،پرفیسر انور خان صاحب،علیم خاں فلکی صدرسوشیل ریفارمس،متین شریف صاحب،محترمہ شمیم سلطانہ(بنگلور)،محمد وحید علی نائب صدر یو مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن،مولانا شفیع مسعودی کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا۔

 سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی و سی ای او سفیر ٹی وی نے بھی اس دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے فیڈریشن کے اس اقدام کی ستائش کی۔صدر مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے سفیر ٹی وی کو بتایا کے جب تک انکے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے انکے دھرنے کا سلسلہ جاری رہےگا۔جناب ابرار حسین آزاد جنرل سیکریٹری نے دھرنے میں حصہ لینے والے تمام کا خیر مقدم کیا بھوک ہڑتال ایک دوسرے کو شربت پلاکر ختم ہوا۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha