صنعاء: جزیرہ العرب کے حریت پسند تحریک سلیمانی سے ملحق ہوں گے

IQNA

صنعاء: جزیرہ العرب کے حریت پسند تحریک سلیمانی سے ملحق ہوں گے

7:53 - January 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3513551
ایکنا تھران- یمنی وزیراعظم نے شهید سلیمانی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جلد جزیرہ العرب کے آزادی طلب جوان تحریک مقاومت سلیمانی سے ملحق ہوں گے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی العھد کے مطابق قومی نجات یمن حکومت کے تعاون سے سلیمانی اور ابو مھدی کی شہادت کی برسی پر تقریب منعقد کی گیی جسمیں اعلی سرکاری اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

وزیراعظم عبدالعزیز صالح بن حبتور نے برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا: تحریک مقاومت کی شکست غیرممکن ہے اور یہ تحریک روزبروز بڑھتی جارہی  ہے اور تمام انقلابیوں کے لیے ایک محور بن چکی ہے۔

بن حبتور نے شهید سلیمانی کی برسی کی تقریب کو ہر سطح پر منانے کو ایک نیک شگون اور مقاومتی تحریکوں میں ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔

 

صنعاء: آزادمردان شبه جزیره عربی به جبهه مقاومت شهید سلیمانی ملحق می‌شوند/آماده

انہوں نے فلسطینی مصائب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان مسائل کو امریکی، صہیونی اور مغربی سازشوں کا نتیجہ قرار دیا جنکی وجہ سے ستر سالوں سے لوگ دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

صنعاء: آزادمردان شبه جزیره عربی به جبهه مقاومت شهید سلیمانی ملحق می‌شوند/آماده

انہوں نے عظیم مقاومتی شھداء کی ارواح پر درود بھیجتے ہویے کہا : عربی اسلامی امت شکست ہرگز قبول نہیں کرے گی کیونکہ ہم آزادی پسند ہیں اور جہاد و استقامت ہماری روح میں بسی ہے۔

صنعاء: آزادمردان شبه جزیره عربی به جبهه مقاومت شهید سلیمانی ملحق می‌شوند/آماده

 

بن حبتور کا کہنا تھا: جلد مشرق میں تهران سے شروع ہونے والی آزادی بخش تحریک شام، یمن، لبنان، عراق سے ہوتے ہویے مغربی پٹی اور مقبوضہ علاقوں سے بڑھکر جزیرہ العرب تک وسیع ہوگی اور آزادی پسند وہاں سے اس تحریک کا حصہ ہوں گے۔

 

صنعاء: آزادمردان شبه جزیره عربی به جبهه مقاومت شهید سلیمانی ملحق می‌شوند/آماده

اس تقریب میں تحریک اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش، عالمی تقریب اہل بیت کونسل کے سابق جنرل سیکریٹری حجت‌الاسلام محمد حسن اختری، عراقی کتائب الشھداء کے رہنما ابوآلاء الولائی، جزیرہ العرب انجمن کے شیخ جاسم المحمد علی نے ویڈیو کانفرسنگ سے خطاب کیا۔/

 

4113017

نظرات بینندگان
captcha