ملایشیا میں بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول کا اختتام+ تصاویر

IQNA

ملایشیا میں بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول کا اختتام+ تصاویر

9:55 - February 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513701
ایکنا تھران- مختلف ممالک کے آرٹسٹوں کی شرکت کے ساتھ قرآنی ملایشین رستو فاونڈیشن کی فیسٹیول پوتراجایا میں اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملایشیاء میں بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول مختلف اداروں اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوئی تھی جو گیارہ دن تک پوترا جایا میں جاری رہی۔

اختتامی تقریب تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوئی جسمیں ملایشین وزیراعظم کے علاوہ رستو فاونڈیشن کے صدر شیخ احمد عیسی معصراوی، مصر کے شیخ القرآء، ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر کریم اور دیگر ایرانی و غیرملکی آرٹسٹ شریک تھے۔

 

رستو فاونڈیشن کے سربراہ عبداللطیف میراسا، نے بین الاقوامی فیسٹیول کے اختتام پر آرٹسٹوں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہویے اس مرکز کے حوالے سے بریف کیا اور اس فیسٹیول کے مقصد کو قرآنی تعلیمات کی ترویج قرار دیا۔

 

اس بین الاقوامی فیسٹیول میں مختلف شعبے موجود تھے جنمیں دور پیغمبر کے آثار، اصحاب کی یادگار، پردہ یا غلاف کعبہ اور رستو فاونڈیشن کے وسائل موجود تھے جب کہ ایران، ترکی اور عراقی آرٹسٹوں کے میناچر، پینٹنگ، خطاطی اور انگوٹھی پر کندہ کاری کے آثار شامل تھے۔

ادارہ برائے تعلیم وتربیت اور امور ثقافت کے اسٹال کے انچارج اور قرآنی نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے نمایش کے دوران مختلف شعبوں کو متعارف کرانے کی کوشش کی اور اس حوالے سے بین الاقوامی فیسٹیول میں مختلف خبروں کو کوریج دی گیی۔/

 

 

 

 

4118433

نظرات بینندگان
captcha