ترکی زلزلہ، اناطولیہ کی قدیم مسجد شہید+ تصاویر

IQNA

ترکی زلزلہ، اناطولیہ کی قدیم مسجد شہید+ تصاویر

7:31 - February 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3513748
ایکنا تھران- اناطولیہ کی قدیم مسجد حبیب نجار جو صدر اسلام کے زمانے سے متعلق بتایا جاتا ہے اس زلزلے میں منہدم ہوگیی ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے میڈل ایسٹ آئی کے مطابق ترکی کے خوفناک زلزلے نے شام و ترکی کو ہلا کر رکھ دیا اور 23 ملین لوگوں کی زندگی متاثر ہوچکی ہے، ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہزار سے بڑھ چکی ہے جو مسلسل بڑھتی جارہی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی اور آوارہ ہوچکے ہیں۔

زلزلے نے شام اور ترکی میں بڑی تعداد میں تاریخی مقامات کو بھی متاثرکیا ہے اور غازی انتپ میں معروف تاریخی قلعہ جو دو ہزار سال سے موجود تھا ویران ہوچکا ہے اسی طرح ترکی میں تاریخی مسجد حبیب نجار جو تاریخ اسلام کی یادگار مسجد شمار ہوتی تھی زلزلے میں شہید ہوچکی ہے۔

 

مسجد حبیب؛ قدیمی‌ترین مسجد منطقه آناتولی در زلزله اخیر

 

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے مطابق اس مسجد کا گنبد مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور مسجد ایک ملبے کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

مذکورہ مسجد اناطولیہ کی قدیم مسجدوں میں شمار کی جاتی ہے اور اس کا نام حبیب نجار اس وجہ سے ہے کہ وہ اس دور میں زندگی گزارتا تھا جو حضرت عیسی کے پیروکار شمار ہوتے تھے اور بڑی تعداد میں سیاح اس مسجد کو دیکھنے آتے تھے۔/

 

4121462

نظرات بینندگان
captcha