پاکستان؛ میڈیکل کالجز میں اسلامی نصاب شامل

IQNA

پاکستان؛ میڈیکل کالجز میں اسلامی نصاب شامل

7:50 - March 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513869
ایکنا تھران: خیبر پختونخواہ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا کے لیے اسلامی اخلاقی کورس تیار کیا گیا ہے۔

ایکنا – خبررساں ادارے  The Express Tribune، کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ ایک خصوصی کورس تیار میڈیکل یونیورسٹی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو تمام میڈیکل کالجز اور متعلقہ اداروں میں پڑھایا جائیگا۔

ڈاکٹر ضیاء الحق نے تاکید کی کہ اسلامی کورس سے طلبا میں اسلامی عقاید پر ایمان میں اضافہ ہوگا اور  اسلامی طرز پر اخلاق بنانے میں مدد ملے گی۔

ماسٹرز کلاسز کے لیے نئے اسلامی کورس کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہویے انکا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق میڈیکل، ڈینٹسٹ اور فیزیوتھراپی شعبوں سمیت دیگر وابستہ برانچز کے لیے اس کورس کا ترتیب دیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: میڈیکل ماہرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف اپنے شعبے میں ماہر ہو بلکہ اسلامی اقدار سے آراستہ ہونا اور بیماریوں کو درک کرنا اور اخلاق سے پیش آنا بھی اہم ہے۔

انکا کہنا تھا: اسلامی کورس کو میڈیکل کورس میں شامل کرنے سے وہ اسلامی اقدار اور ہمدردی اور مہربانی سے مزین ہوسکتے ہیں جو انکی شخصیت میں بہترین عنصر ثابت ہوگا۔

 

جدید کورس میں دس چپٹر شامل ہیں جہاں ہر موضوع میں قرآن و احادیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی  (Khyber Medical University)  پشاور شهر میں موجود ہے۔/

 

4125510

نظرات بینندگان
captcha