قرآنی نمایش قرآنی ایکٹویسٹوں کے ساتھ،21 ممالک کی شرکت

IQNA

محمدمهدی اسماعیلی:

قرآنی نمایش قرآنی ایکٹویسٹوں کے ساتھ،21 ممالک کی شرکت

8:48 - April 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514036
ایکنا تھران: ایرانی وزیرثقافت نے تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سال نمائش کو وسعت دی گیی ہے اور اس میں اکیس ممالک کے نمایندوں کی شرکت متوقع ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی وزیر ثقافت محمدمهدی اسماعیلی، نے تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش اور اٹھائیسویں خدام قرآن کی حوصلہ افزائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سال نمائش کو وسعت دی گیی ہے اور اس میں اکیس ممالک کے نمایندوں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

 

عریانیت کی طرف بازگشت ارتجاع پسندی ہے

۱۲ فروردین کو اسلامی ریفرنڈم کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہویے انکا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت ایک ماڈل اسلامی تمدن کی طرف آچکی ہے اور عریانت ایک طرح سے ارتجاع پسندی اور پسماندگی کی طرف بازگشت ہے اور ہماری نورانی ثقافت میں اس کی گنجائش نہیں۔

 

مساجد کی طرف بازگشت کا نعرہ

اسماعیلی کا کہنا تھا: رهبر انقلاب کی تاکیدات کے پیش نظر قرآنی امور کو رائج کرنے کی کاوش ہورہی ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ ہر مسجد ایک ایک قرآنی مرکز ہونی چاہیے اور اس سال وزارت ثقافت کی کاوش سے 26 ہزار مساجد کو تعلیم و ترویج قرآن مرکز بنانے پر کام ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرآنی سرگرمیوں کی ترویج پر کام کررہی ہے اور گذشتہ سال اس نمایش کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت مہمان تھے۔

 

قرآنی نمایشگاه میں قرآنی گفتگو

اسماعیلی کا کہنا تھا : تیسویں بین الاقوامی نمایش منفرد ہوگی اور اس میں اکیس ممالک کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے جو قرآن و معارف کے اسٹال لگائیں گے اور ڈاکٹر مصطفوی نے «تھران قرآنی گفتگو» مہم بھی شروع کی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ نمایش کی زمین کو دو برابر کردی گیی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم کی جاسکے۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ پروگرام بعنوان «بشری» کے تحت پانچ ہزار قرآنی استاد تیار کیے گیے ہیں اور پروگرام رسول اکرم(ص) کے تحت ایک گاوں میں ۳۰۰ قرآنی حافظات موجود ہیں یہ سب ہمارے نظام کے لیے باعث فخر ہے اور اس پر کام جاری رہے گا۔/

 

4130878

نظرات بینندگان
captcha