ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی دویچه وله عربی کے مطابق گذشتہ سال کلن میں تجرباتی طور پر اسلامی انجمنوں کے ساتھ مساجد سے اذان نشر کرنے کا تجربہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کلن شھر کی مرکزی مسجد میں پہلی بار چودہ اکتوبر 2022 کو اسپیکر سے اذان نشر کرنے کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد ہر جمعے کو نماز کے وقت پر پانچ منٹ کے لیے اذان نشر کیا جاتا۔
حکام کے مطابق شروع میں بعض شہریوں نے اس آواز پر اعتراضات سامنے آئے تاہم کچھ مدت گزرنے کے بعد یہ نارمل لگنے لگا اور اب اذان کلن شہر کے مسلمانؤں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔
کلن شہر کی سٹی کونسل کے مطابق اس وقت شھر میں اذان نشر کرنے کے حوالے سے کسی نے اعتراض ریکارڈ نہیں کیا ہے۔
مرکزی مسجد نے تمام رعایات کے ساتھ اذان نشر کرنا شروع کیا ہے تاکہ شہریوں کے آرام میں خلل نہ پڑے۔
رمضان میں ایک مقامی میڈیا نے اس بارے لکھا ہے: اب تک کسی اور انجمن نے اذان نشر کرنے کے حوالے سے درخؤاست نہیں کی ہے۔
جرمنی میں تقریبا 250 مساجد موجود کو اذان نشر کرنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم مرکزی مسجد کلن کو اس میں زیادہ اہمیت حاصل ہے۔/
4131225