اسلام فوبیا سے مقابلے کے لئے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے

IQNA

الازهر واچ تنظیم:

اسلام فوبیا سے مقابلے کے لئے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے

7:37 - May 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514330
ایکنا تھران: الازھر کی نگران تنظیم نے یورپی ممالک میں اسلام فوبیا میں اضافے پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مقابلے کے لیے شدت پسندی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق جرمنی میں انسداد دہشت گردی مرکز کی رپورٹ میں سال 2022 میں مساجد پر حملوں کی تعداد ظاہر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال جرمنی میں مساجد کے خلاف 62 حملے کیے گیے جو سال 2021 کے مقابل چودہ فیصد اضافہ ہے۔

 

رپورٹ میں تاکید کی گیی ہے کہ مذکورہ حملوں میں دائیں بازو سے وابستہ شدت پسند نسل پرست ملوث ہیں۔

جرمن مسلم کونسل کا کہنا تھا کہ مذکورہ تعداد اصل واقعات سے کمتر ہے کیونکہ بعض حملوں کی رپورٹ درج نہیں کی جاتی۔

الازھر کی نگران تنظیم نے اس رپورٹ پر رد عمل میں کہا ہے: اسلافوبیا سے مقابلے کے لیے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ بقائے باہمی کی ترویج ہوسکے۔

 

اس مرکز کے مطابق مسجد اور مقدس مقامات پر حملوں اور اسلام مخالف تقاریر کی متعدد رپورٹ اور ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔/

 

4141423

 

 

 

نظرات بینندگان
captcha