تھائی لینڈ؛ تیرتا مسلمان نشین گاوں «کوه پانی»؛ + تصاویر و فلم

IQNA

تھائی لینڈ؛ تیرتا مسلمان نشین گاوں «کوه پانی»؛ + تصاویر و فلم

7:57 - May 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514361
ایکنا تھران: گاوں «کوه پانی» یا ہل واٹر آنڈمان سمندر میں جنوبی تھائی لینڈ میں واقع ہے جہاں کے سارے لوگ مسلمان ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الشرق نیوز کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے دور افتادہ ساحلی علاقے میں ایک تیرتا گاوں موجود ہے جس کا نام «کوه پانی» کہا جاتا ہے جسمیں سینکڑوں جونپڑیاں، گھر اور ریسٹورنٹ واقع ہیں۔

تیرتا گاوں آنڈامان سمندری علاقے کے پانیوں پر آباد ہے جس کی تاریخ دو سو سال پرانی بتائی جاتی ہے اور اس گاوں میں مکمل مسلم آبادی موجود ہے جہاں کے لوگ ہر صبح موجووں کی آواز سے جاگتے ہیں۔

اس تیرتے گاوں کی داستان وہاں سے شروع ہوتی ہے جب اس گاوں کا بانی اور ہیرو«توه بابو» دو دیگر فیملیوں کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے جزیرہ جاوا سے «آنڈامان» کے سمندروں کی طرف نکل پڑے تاکہ رزق کے نئے مراکز ڈھونڈ سکے۔

«توه بابو» اور اور اسکے ہمسفروں نے عھد کیا کہ اگر کسی نے زیادہ مچھلی والی جگہ ڈھونڈا تو وہ جھنڈا اٹھا کر دوسروں کو اطلاع دیں تاکہ سب وہاں جمع ہوجائے۔

 

اس زمانے میں «تو بابو» کو ایک جزیرہ ملا جو مچھلیوں سے پر تھا اس نے پرچم لہرا کر سب کو خبر دی اور ایک بلند مقام پر پرچم نصب کیا اس وقت انہوں نے اس جزیرے کا نام «کوه پانی» یعنی پانی کا پہاڑ رکھا۔

پہلی چیز جس کو توبابو اور انکے دوستوں نے بنایا وہ گھر تھے جو لکڑیوں کے بنے ہوئے تھے اور پھر ایک مسجد تعمیر کی۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

زمانے کے ساتھ ساتھ اس گاوں کی آبادی بڑھتی گیی اور تین سو ساٹھ گھر تک بن گیے جسمیں تقریبا 1685 لوگ جمع تھے اور انکی اکثریت توبابو کی فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔

آج یہ گاوں ایک شاندار تفریحی گاوں میں بدل چکا ہے جہاں سیاح ایک دن کے لیے یہاں آتے ہیں اور خود گھومتے پھرتے اور غذا تناول کرتے ہیں اور چھوٹی دکانوں سے سوغات اور تحایف خریدتے ہیں۔

مذکورہ تیرتا گاوں ایک تیرتے اسپورٹس اسٹڈیم بھی شمار ہوتا ہے جہاں میڈیا پرسنز، سیاح، ڈکومنٹری اور فلم میکرز آتے ہیں اور کام کے ساتھ سیر بھی کرتے ہیں۔/

 

دهکده شناور و مسلمان‌نشین «کوه پانی» در جنوب تایلند+عکس

دهکده شناور و مسلمان‌نشین «کوه پانی» در جنوب تایلند+عکس

دهکده شناور و مسلمان‌نشین «کوه پانی» در جنوب تایلند+عکس

دهکده شناور و مسلمان‌نشین «کوه پانی» در جنوب تایلند+عکس

دهکده شناور و مسلمان‌نشین «کوه پانی» در جنوب تایلند+عکس

 

4142657

نظرات بینندگان
captcha