بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جامع سفیر مسجد کے امام اور خطیب مولانا قاری عبدالرحمان نورزئی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا، رحلت بانی انقلاب امام خمینی(ره)، کی برسی میں شرکت باعث افتخار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب اسلامی کا مرکز و سرچشممہ ہے، پاکستان کی جماعت اسلامی تنظیم کے بانی مولانا مودودی کو امام خمینی کی تحریک سے کامل آشنائی تھی اور انکے اور امام کے درمیان بہت اچھی دوستی اور ہم آہنگی موجود تھی۔
انکا کہنا تھا کہ کہ مودی انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی سے شدید متاثر تھے اور اس کا ثبوت انکے رسالے
«ترجمان قرآن» میں موجود ہے۔
نورزئی نے تاکید کی کہ افکار امام خمینی کے اثرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں آج بھی موجود ہیں اور پاکستانی عوام انکے لیے خاص احترام کے قائل ہیں۔
نورزئی کا اس بارے کہنا تھا کہ اسلامی علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قرآنی پیغام کو دنیا میں عام کریں اور اس حوالے سے امام خمینی بہترین آئیڈیل ہے۔
مولانا عبدالرحمن نورزئی کے بلوچستان کے کافی مدارس آج عوام میں قرآنی افکار اور تعلیمات کو عام کرانے کے لیے مصروف خدمات ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ جلد وہ دن آئیگا کہ امام کی تحریک جو قرآنی تحریک ہے اس کو دنیا اور پاکستان میں لوگ نمونہ عمل قرار دیں گے۔/
4146304