کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

6:25 - July 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514652
ایکنا کوئٹہ: محرم کے پہلے جمعے میں یوم علی اصغر پر ماوں نے امام عصر سے تجدید بیعت کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق عالمی یوم عزاداری حضرت علی اصغر ـ جو کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو منایا جاتا ہے ـ ایران اور عراق سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں منایا گیا۔ جن میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ، پشاور، گلگت، فیصل آباد، سکھر اور دوسرے بڑے اور چھوٹے شہر شامل ہیں۔ کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں یہ مراسمات مرکزی سطح پر ہوئے ہیں۔

 

اس حؤالے سے  مجالس عزاء، جلوس ہائے عزاء اور نوحہ خوانی کے خصوصی پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ عزاداری کے اجتماعات میں اس عزم کے ساتھ موجود ہیں کہ عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا کے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام سے تجدید عہد کر رہی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت علی اصغر علیہ السلام کے مطابق پروان چڑھا کر اسلام کی سر بلندی اور امام زمانہ (عج) کے رکاب میں جہاد کے لئے تیار کریں گی۔

 

حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شھر کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ علمدار روڑ کے امام بارگاہ نیچاری حسینی میں منایا گیا جسمیں عزاداران سیدالشہداء (ع) نے کمسن فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت پرامام عصر عج کو پرسہ دیا اور اس عہد کا اظھار کیا کہ وقت اور ضرورت پڑنے پر وہ جان ومال اور اولاد سب کچھ امام کو پیش کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

 

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا+ تصاویر

 

نظرات بینندگان
captcha