«مسجد جامع تائیوان» ثقافتی معماری کا نمونہ

IQNA

«مسجد جامع تائیوان» ثقافتی معماری کا نمونہ

7:21 - August 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514725
ایکنا تائیوان: مطابق جامع مسجد تایپا خوبصورت طرز معماری کی شاہکار مسجد ہے جو یہاں کی بڑی اور تاریخی مسجد میں شمار کی جاتی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق جامع مسجد  تائیوان «Da’an» نامی علاقے شهر تایپه میں گذشتہ صدی کے چوتھے عشرے کو تعمیر کی گیی ہے، مذکورہ مسجد دو ہزار 747 مربع میڑ پر محیط ہے اور شھر کی تاریخی عمارات میں قرار دی جاتی ہے۔

 

جامع مسجد تایپا ایک ثقافتی اور تمدنی پل کی مانند ہے جو تائیوان کے مسلمانوں اور دیگر مسلمانوں کے درمیان رابطے کا کام کرتی ہے۔ 

 

جامع مسجد تایپا میں مختلف اسلامی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں جنمیں ثقافتی سرگرمیاں، علمی نشستیں اور درس و تدریس شامل ہیں۔

 

مسجد کے دو بڑے مینار جو بیس میٹر لمبے ہیں قابل دید ہیں جب کہ مسجد میں ایک بڑا نماز خانہ بھی موجود ہے۔

 

«مسجد جامع تائیوان» ثقافتی معماری کا نمونہ

 

مسجد میں ایک ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں جب کہ مسجد ایک کتابخانہ، وضو خانہ، ڈائننگ ہال اور دیگر دفاتر موجود ہیں۔

 پہلی بار اگست 1948 میں یہاں پر چینی مسلمانوں نے نماز کی ادائیگی شروع کی، سال 1960 کو اس مسجد کی از سر نومرمت سازی کی گیی۔

 

«مسجد جامع تائیوان» ثقافتی معماری کا نمونہ

26 جون سال 1999 کو جامع مسجد کو تائیوان کی تاریخی اور ثقافتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

تائیوان میں ایک فیصد مسلمان آبادی شامل ہے جب کہ مجموعی آبادی 23 ملین ہے مسلم کیمونٹی کو مشکلات کا سامنا ہے اور نسل نو کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا بڑا چلینج ہے جہاں چینی ثقافت کا غلبہ ہے۔/

 

هر جمعه کو ہزار کی تعداد میں مسلمان اس مسجد میں جمعہ ادا کرتے ہیں۔/

 

http://shabestan.ir/detail/News/1272371

نظرات بینندگان
captcha