مسجدالاقصی کی مرمت سازی میں رکاوٹ

IQNA

مسجدالاقصی کی مرمت سازی میں رکاوٹ

8:05 - August 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514767
ایکنا قدس: حماس رہنما کا کہنا تھا کہ صہیونی رژیم مسجد الاقصی کی مرمت سازی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے سنئیر رکن عبد الجبار سعید، کا کہنا تھا:  اسرائیلی رویے نے اس مسجد میں دایمی حاضری کو ضروری کردیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا:مسجد الاقصی میں آبادکاروں کی جانب سے مداخلت اور مختلف بہانوں سے پروگرامز صہیونی کابینہ کی حمایت کے ساتھ جاری ہے۔

 

عبدالجبار سعید کا کہنا تھا: صہیونی رژیم عرصے سے مسجد الاقصی کی مرمت سازی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے تاکہ اس مسجد کی تخریب کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: مسجد کے اندر فیسٹیول اور دیگر پروگرامز ہوتے ہیں جنمیں ہزاروں صہیونی آباد کار شریک ہوتے ہیں اور یہ سب غاصب رژیم کی جانب سے ہورہا ہے اور صرف مقاومت اس سلسلے کو روک سکتی ہے۔/

 

4162036

نظرات بینندگان
captcha