حرم شاهچراغ(ع) میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

IQNA

ایکنا رپورٹ:

حرم شاهچراغ(ع) میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

6:42 - August 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514771
ایکنا تھران: حرم شاھچراغ پر پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ناکام حملے کے دہشت گردوں میں سے ایک گرفتار ہوا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مطابق شیراز میں واقع امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک خادمین شہید اور کئی زخم ہوئے ہیں۔ دہشت گرد باب المہدی سے حرم میں داخل ہوگئے تھے تاہم فوری طور پر سیکورٹی خدام نے انکے کارروائی میں گرفتار کرلیا اور بڑے واقعے سے حرم کو بچا لیا گیا ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دو تھی جنہوں نے باب المہدی سے حرم میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں سے انہوں نے حرم میں موجود زائرین پر فائرنگ شروع کردی۔

 

ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

 

صوبہ فارس کے گورنر نے کہا ہے کہ واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد حرم کے تمام دروازوں کو بند کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حرم کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

 

ایکنا نیوز کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کرلی ہے جنہوں نے چند مہینے قبل بھی یہاں پر حملہ کیا تھا جسمیں درجنوں لوگ شہید اور زخمی ہوگیے تھے۔/

 

4162274

نظرات بینندگان
captcha