ایکنا نیوز کے مطابق عربی 21 نیوز کے مطابق سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم TIL Tok نے غزہ جنگ میں تصویر کشی میں اہم نمایش ادا کی ہے۔
اس پلیٹ فارم کے حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ روزان صرف آدھا گھنٹہ ٹیک ٹاک پر سرگرمی سے اسرائیل مخالف جذبات اٹھنے میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ انسٹا گرام پر چھ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور ٹوئٹر پر صرف دو فیصد اضافہ بتایا جاتا ہے۔
اس سروے کے مطابق امریکی صارفین میں اس حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ ہیشٹیک #فلسطین آزادی کے عنوان سے 29 نومبر س شروع ہوا ہے جو دو سو ملین تک جا پہنچا ہے اور فلسطینی پرچم کے ساتھ ہیشٹگ اہم ٹرینڈ بن رہا ہے۔
دلچسپ نکتہ یہ ہے کہ ہیشٹگ #ہم اسرائیل کے ساتھ ہے۔ صرف چند ملین کے ساتھ ٹرینڈ ریا ے اور کمترین اہمیت والا ٹرینڈ رہا ہے۔
امریکی صارفین میں " فسلطین کی آزادی" میں تعداد حیرت انگیز ہے اور ٹیک ٹاک پر غزہ جنگ بارے ویڈیو کو تین سو ملین بار تک دیکھا گیا ہے۔
غزہ پر وحشیانہ حملوں سے اب تک ہزاروں فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں اور مغربی ممالک کے عوام میں ان مظالم پر آگاہی عام ہورہی ہے۔
حالیہ دنوں امریکہ اور یورپ میں اسلام اور قرآن بارے جستجو کی مہم چل پڑی ہے اور بڑی تعداد میں جوان اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں۔/
4185244