ایکنا نیوز کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ حجتالاسلام و المسلمین ایمانیپور، نے پیغمبر اعظم(ص) ثقافتی و تبلیغی مرکز کے بانی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن کچھ یوں ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شی
نامور مجاہد عالم دین اور پیغمبر اعظم(ص) ثقافتی مرکز کے بانی حضرت حجتالاسلام و المسلمین سید محمدهادی هادی،
کی وفات کی خبر نے تمام پیروان اہل بیت کے دلوں و اداس کردیا ہے.
اس عالم نے پوری حیات اسلام کی سربلندی کے لیے، غاصبوں کے مقابل اور لوگوں کی سربلندی و استقلال کے لیے کوشش کی اور اسلامی اتحاد کے لیے بھی گرانقدر خدمات انجام دی ہے۔
میں اپنی جانب سے اس عالم و مجاہد کی وفات پر افغانی عوام انکے خاندان اور تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و اجر کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہوں۔
مهدی ایمانیپور
سربراہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی
4185675