غزہ مظلوموں کی حمایت قرآن کا اہم ترین پیغام

IQNA

رهبر انقلاب قرآنی مقابلوں کے شرکاء سے:

غزہ مظلوموں کی حمایت قرآن کا اہم ترین پیغام

5:18 - February 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3515911
ایکنا: رهبر انقلاب نے امت اسلامیہ کو غزہ کا عزادار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظلوموں کی حمایت اور مدد اہم ترین ذمہ داری ہے۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سائٹ کے مطابق قرآن کریم کے چالیسویں بین الاقوامی مقابلے کے شرکا اور مہمانوں نے آج تہران میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج غزہ میں استقامتی محاذ کے جوان قرآنی تعلیمات پر عمل کررہے ہيں - آپ نے فرمایا کہ آج عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ کا مسئلہ ہے اور پوری امت اسلامیہ غزہ کے لئے سوگوار و عزادار ہے۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے سوال کیا کہ کیا اسلامی ملکوں کے سربراہان اور اعلی حکام غزہ کے بارے میں قرآنی احکامات اور تعلیمات پر عمل کررہے ہيں؟ انہوں نے فرمایا کہ آج غزہ ميں اور فلسطین کے اندر استقامتی محاذ کے جوان قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کررہے ہيں اور غزہ میں استقامتی محاذ دشمن کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور خدا وند متعال غزہ کے عوام کی مدد کرے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالم اسلام صہیونی سرطانی غدود کے غائب ہونے کا مشاہدہ کرے گا۔ ۔

 

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآن کریم کو کتاب ہدایت و حکمت ذکر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی یہ صفات خود اس کتاب میں بیان ہوئی ہيں  آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم ذکر اور یاد دہانی کا نام ہے لیکن آج امت اسلامیہ میں بڑے پیمانے پر غفلت دیکھی جارہی ہے۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم کے چالیسويں بین الاقوامی مقابلے میں ایران سمیت دنیا کے چالیس ملکوں منجملہ مصر، سعودی عرب، ہندوستان، پاکستان، امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے قاریوں اور حفاظ قرآن نے شرکت کی۔

 

4201348

نظرات بینندگان
captcha