ایکنا نیوز کے مطابق شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ شروع ہوگئی ہے۔
کچھ دیر بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔
نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے جنازوں کو آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جائے گا جہاں عوام کا سمندر موجود ہے۔
تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تہران یونیورسٹی میں جمع ہورہے ہیں۔ صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کچاکچھ بھری ہوئی ہیں۔/