یمنی طلباء کی حوصلہ افزائی اور شهید اسماعیل هنیه کی یاد+ تصاویر

IQNA

یمنی طلباء کی حوصلہ افزائی اور شهید اسماعیل هنیه کی یاد+ تصاویر

13:54 - August 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516873
ایکنا: ۷۲۱ قرآنی طلباء کی حوصلہ افزائی مجاهد فلسطینی، اسماعیل هنیه کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کی گیی۔

ایکنا نیوز، اخبار الخلیج نیوز کے مطابق، یمن میں حفظ قرآن اور مذہبی علوم کے مراکز کے 721 حفاظ کی گریجویشن تقریب اور اسماعیل ہنیہ کی یاد کی تقریب یکجا منعقد کی گیی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اس تقریب کے منتظمین نے اس قرآنی کورس کا نام اس شہید کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 
ان قرآنی ایکٹویسٹوں کی یادگاری تقریب تعز میں منعقد ہوئی جس میں عام پبلک اور متعدد عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس کورس کے منتظمین میں سے ایک نصر عبدالغنی مطہر نے اپنی تقریر میں مشورہ دیا کہ فارغ التحصیل افراد کو قرآنی اخلاقیات سے مزین ہونا چاہیے اور ایمانداری، تقویٰ اور قیادت میں رول ماڈل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید زور دے کر کہا: انہیں غزہ میں قرآن حفظ کرنے والوں کو اپنے لیے مثال کے طور پر مقرر کرنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے اسلامی امت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔/


4230162

نظرات بینندگان
captcha