ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے کئی قریبی ساتھیوں کی بیروت میں قابض صہیونی دشمن کی بزدلانہ جارحیت میں شہادت کے خلاف دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کو پاکستان کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے گئے، جس میں لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید رہنما حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت کی گئی۔
خیال رہے کہ سید حسن نصراللہ کو جمعہ کی شام بیروت کے جنوب میں حارہ حریک کے مقام پر بنکر بسٹر اور تباہ کن بموں کا استعمال کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔
اسی حوالے سے کوئٹہ میں نکالے گئے ایک جلوس میں شہر کی سڑکوں پربڑٰی تعداد مرد و خواتین نے قابض صہیونی ریاست کی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے دہشت گرد اسرائیل کے جھنڈے نذرآتش کیے اور حسن نصراللہ سے تجدید بیعت کیا گیا۔
کراچی اور لاہور میں شہریوں نے جلوس اور مظاہرے کو امریکی سفارت خانوں کی طرف لیجانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔
مقررین نے پاکستان، أفغانستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات میں امریکہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے اسلامی وحدت میں حسن نصراللہ کی خدمات کو سراہا۔/