نجف اشرف؛ قاریوں کی صلاحتیں نکھارنے کے لیے قرآت کلاسز + تصاویر

IQNA

نجف اشرف؛ قاریوں کی صلاحتیں نکھارنے کے لیے قرآت کلاسز + تصاویر

6:27 - November 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517377
ایکنا: آستانہ عباسی کے تعاون سے نجف اشرف میں ہفتہ وار قرآت کلاسز منعقد کی گئیں ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستان عباسی کے تعلقات عامہ کا کہنا تھا، یہ قرآنی تعلیمی نشستیں آستان عباسی کے مجمع علمی سے وابستہ مؤسسه قرآن کریم نجف اشرف کی زیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہیں۔
 
علی الزبیدی، جو مؤسسه قرآن کریم نجف اشرف کے شعبہ قرائت کے ذمہ دار ہیں، نے بتایا کہ یہ قرآنی نشستیں قرآن کریم کی آیات کی تلاوت سے شروع ہوتی ہیں، اور شریک قاریوں کو حاضرين کے سامنے قرآن کی تلاوت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ شیخ مهدی قلندر، جو اس نشست کے نگران استاد ہیں، قاریوں کی تلاوت کو احکام قرائت، وقف و ابتدا اور صوت و لحن کے حوالے سے جانچتے ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی نشست میں ایک حصہ "قاری کون ہے؟" کے نام سے شامل تھا، جس میں تین قاریوں کا تعارف کروایا گیا۔ اس کے علاوہ، "سنئے" کے عنوان سے بھی ایک حصہ رکھا گیا تھا، جس میں عالم اسلام کے ایک ممتاز قاری کی تلاوت پیش کی گئی۔
 
الزبیدی نے کہا کہ پہلی نشست جو مؤسسه قرآن کریم کے مرکزی مقام نجف میں منعقد ہوئی، قرآنی مقابلوں "قطوف" کے انعقاد پر ختم ہوئی، جس میں قرآنی، اخلاقی، فقہی اور عقیدتی سوالات شامل تھے۔

 


 
4245563

نظرات بینندگان
captcha