«فلسطین کولا» برلین تک پہنچ گیا

IQNA

«فلسطین کولا» برلین تک پہنچ گیا

4:52 - November 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3517477
ایکنا: برلین میٹرو اسٹیشن میں ایک بیکری والے نے فلسطین کولا کے تعارف سے اس کولڈڈرنک متعارف کرایا ہے۔

ایکنا نیوز، "جامعہ و ثقافت ملل" کے تجزیاتی مرکز نے خبر دی ہے کہ برلن کا الکساندرپلاتس مختلف ادوار سے احتجاجات کا مرکز رہا ہے اور برلن کے پُرتناؤ علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں غزہ اور فلسطین کے حامیوں پر عائد پابندیوں کے بعد، اب الکساندرپلاتس میٹرو اسٹیشن کے ایک بیکری مالک نے ڈیپ فریزر میں فلسطین کے حمایتی ڈیزائن والی کولڈ ڈرنکس رکھنا شروع کر دی ہیں، جنہیں لوگ قطار میں انتظار کرتے ہوئے خرید سکتے ہیں۔ اس مشروب کو "فلسطین کولا" یا کیفین کے بغیر "غزہ اورنج" کہا جاتا ہے۔ یہ مشروب پہلے آن لائن دستیاب تھا اور اب فزیکل اسٹورز میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔
 
حسین، محمد اور احمد حسون، فلسطینی نژاد تین بھائی اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جو سویڈن کے شہر مالمو میں مقیم ہیں۔ انہوں نے چھ ماہ پہلے کوکاکولا اور پیپسی کا متبادل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا برانڈ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا اور اب متعدد کمپنیوں نے اسے اپنے بازاروں میں متعارف کرانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فلسطینی-سویڈش اس مشروب کے برانڈ نے کوکاکولا اور پیپسی کے متبادل کے طور پر زبردست فروخت کی ہے، کیونکہ صارفین نے ان امریکی برانڈز کے اسرائیل سے تعلقات کی وجہ سے انہیں بائیکاٹ کر دیا ہے۔

 

«کولا فلسطین» به برلین رسید


 
ان بھائیوں نے اخبار "دی نیشنل" کو بتایا کہ وہ تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ یورپ کے کئی ریسٹورنٹس نے امریکی برانڈز سے دوری اختیار کر لی ہے۔ دو ماہ سے کم عرصے میں، ان مشروبات کی فروخت تقریباً چار ملین کین تک پہنچ گئی۔ ان کین پر فلسطین کے تاریخی نشانات جیسے زیتون کی شاخیں اور فلسطینی کوفیہ کے ڈیزائن کے ساتھ "آزادی سب کے لیے" کا نعرہ درج ہے، جس سے بانیوں کا پیغام واضح ہوتا ہے کہ ہر انسان کو آزادی کا حق حاصل ہے۔

.

فروش «کولا فلسطین» به جای کوکاکولا در الکساندرپلاتس برلین


 
یہ بھائی فلسطین کے متعلق آگاہی بڑھانے اور ان فلاحی اداروں کی حمایت کے لیے کام کر رہے ہیں جو غزہ اور غرب اردن میں متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ اقدام ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے ہے، جسے دو وکیلوں کے زیر نگرانی فلسطین میں براہِ راست امداد بھیجنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حسون خاندان سویڈن میں "صفد" فاؤنڈیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کمپنی کی آمدنی کو فلسطینی منصوبوں کے لیے مختص کیا جا سکے۔ اس فاؤنڈیشن اور ان کی مرکزی کمپنی "صفد فوڈ" کا نام صفد شہر سے لیا گیا ہے، جو شمالی فلسطین کے طبریہ جھیل کے قریب واقع ہے، جہاں سے 1948 میں ان کے بزرگوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا۔

فروش «کولا فلسطین» به جای کوکاکولا در الکساندرپلاتس برلین


 
"فلسطین ڈرنکس"، جو اس وقت صرف کولا فروخت کرتی ہے، یورپ کے تمام ریسٹورنٹس اور سپر مارکیٹس میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کسوانی نے بتایا کہ وہ بغیر شکر والے مشروبات اور اورنج، لیموں اور انرجی ڈرنکس جیسے نئے مصنوعات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

فروش «کولا فلسطین» به جای کوکاکولا در الکساندرپلاتس برلین


 
فلسطینی مشروبات کے لیے عالمی سطح پر دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے اور 100 سے زائد کمپنیاں اس کی آسٹریلیا، ایشیا، کینیڈا، امریکہ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں تقسیم کاری کی خواہاں ہیں۔ کسوانی نے کہا کہ "ہمارا منصوبہ ہے کہ یورپ سے باہر بھی اس کی توسیع کریں اور ہمارا پہلا ہدف امریکہ اور کینیڈا کے بازار ہوں گے۔

 

4248548

ٹیگس: فلسطین ، برلین ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha