رهبر معظم انقلاب کا لبنانی عوام کے نام پیغام

IQNA

رهبر معظم انقلاب کا لبنانی عوام کے نام پیغام

4:55 - November 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3517489
ایکنا: حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے زبانی پیغام میں کہا ہے کہ ہم تم سے جدا نہیں، تمھارے ساتھ ہیں، تمھارے درد و رنج ہمارے درد و غم ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای کی ویب سائٹ سے نقل کردہ خبر میں، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک زبانی پیغام میں لبنان کے جنگ زدہ اور مزاحمت کرنے والے عوام سے مخاطب ہو کر فرمایا:

 "ہم آپ سے جدا نہیں ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ایک ہیں۔ آپ کے درد، رنج اور مشکلات میں ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے دکھوں میں شریک اور ہمدرد ہیں۔ آپ کا درد ہمارا درد ہے، آپ کا رنج ہمارا رنج ہے اور ہم آپ سے جدا نہیں ہیں۔

 
رہبر انقلاب نے یہ زبانی پیغام جناب میثم مطیعی کے خط کے جواب میں دیا، جو ایک گروہ کے ساتھ لبنان کے مزاحمتی عوام کے درمیان موجود ہیں اور ایرانی عوام کی جانب سے "ایران ہم دل" مہم کے تحت امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔/

 

4249104

نظرات بینندگان
captcha