ملت فلسطین سے یکجہتی کا عالمی دن اور منفی روایات سے مقابلے کی فرصت

IQNA

ملت فلسطین سے یکجہتی کا عالمی دن اور منفی روایات سے مقابلے کی فرصت

6:25 - December 01, 2024
خبر کا کوڈ: 3517552
ایکنا: دنیا بھر میں 29 نومبر کو فلسطین سے یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اور اس موقع ملتا ہے کہ فلسطین بارے درست روایات کو پیش کیا جائے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم یکجہتی برائے فلسطین کا دن 29 نومبر 1977 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے سے ہوا۔

اس مناسبت کی یاد میں ہر سال فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق ایک نمائش منعقد کی جاتی ہے، جو اقوام متحدہ میں فلسطین کی نمائندگی اور رکن ممالک کے تعاون سے منعقد ہوتی ہے۔

اس سال اقوام متحدہ میں ایک نمائش بعنوان "فلسطین: غزہ میں انسانی بحران" منعقد کی گئی۔

فلسطین کے ساتھ یکجہتی: موجودہ حالات کی ضرورت

یہ دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ عالمی ادارے فلسطینی عوام کے مظلوم حقوق کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم، سیاسی فیصلہ سازوں کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل میں ناکامی کے باوجود، دنیا بھر میں سول سوسائٹی، عوامی کارکنان، اور بین الاقوامی تحریکوں نے مسلسل اور زور و شور سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، چاہے وہ باتوں کی صورت میں ہو یا عملی اقدامات کے ذریعے۔

دنیا بھر کے کارکنان مختلف اقدامات کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں، جیسے غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پر مہمات، اسرائیل کے نسلی امتیاز کے خاتمے کے مطالبے، اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس سے معطل کرنے کی کوششیں، اور اسرائیل کے بائیکاٹ اور پابندیوں کی تحریک (BDS) کی حمایت۔

فلسطین کی آزادی کے حامیوں کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کسی سالانہ تقریب تک محدود نہیں بلکہ یہ روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ ان کے نقطہ نظر سے مایوسی اور ناامیدی کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ دن شعور اجاگر کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طریقوں پر غور کرنے کا موقع بن سکتا ہے۔/

 

4251200

نظرات بینندگان
captcha