پارا چنار محاصرے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے/ جلد معاہدہ متوقع

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

پارا چنار محاصرے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے/ جلد معاہدہ متوقع

9:38 - December 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3517706
ایکنا: کرم میں گرینڈ امن جرگے کے فریقین سے مذاکرات مکمل، تحریری امن معاہدے کیلئے راہ ہموار ہوگیی ہے آج فیصلے متوقع ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں پاراچنار محاصرے کے خلاف مظاہرے اور دھرنے شروع  ہوچکے ہیں۔  دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے، آج کوہاٹ میں حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ 

ادویات اور خوارک کے خاتمے، راستوں کی بندش اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنے سے اموات اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے خلاف پاراچنار میں 7 دن سے احتجاج جاری ہے، شدید سردی میں بچے، بڑے اور بزرگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ 

ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 78 دن گزر گئے ہیں، راستوں کی بندش سے 100 سے زائد دیہاتوں کے مکین بھی متاثر ہیں۔ علاج نہ ہونے سے پاراچنار میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ بڑوں کی اموات اس کے علاوہ ہیں۔ 

پارا چنار محاصرے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے/ جلد معاہدہ متوقع

پاراچنار کی صورتحال پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، کراچی، لاہور میں دھرنے کے باعث  ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرم ایجنسی میں بچوں کی اموات اور محاصرے کے خلاف مظاہروں میں مرد کے علاوہ بچے اور خواتین بھی شریک ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha