تبلیغات اسلامی اعلی کونسل کا ایام‌البیض ماه رجب پر اعلامیہ

IQNA

تبلیغات اسلامی اعلی کونسل کا ایام‌البیض ماه رجب پر اعلامیہ

8:29 - January 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3517809
ایکنا: کونسل برائے ہم آہنگی تبلیغات اسلامی کی جانب سے ایام‌البیض ماه رجب پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغات کونسل کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم رجب کا مبارک مہینہ، روشنی، رحمت اور الٰہی برکت سے بھرا ہوا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی ایام البیض (رجب کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخیں) اور سنت اعتکاف ایک نادر موقع ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب، نفس کی پاکیزگی، عبادت و بندگی، توبہ اور خودسازی کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ماہ مبارک شعبان اور رمضان کی برکتوں سے استفادہ کرنے کے لیے تیاری کا موقع بھی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ معاشرتی ہم آہنگی، اسلامی معاشرے کی ترقی، اور اجتماعی اتحاد کی روح کو تقویت دینے کے لیے ایک متاثرکن موقع فراہم کرتا ہے۔

اسلامی تبلیغات کونسل ان مبارک ایام اور امیرالمومنین علی (ع) کے پرمسرت یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، تمام مومنین اور خدا ترس عوام سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مساجد، حسینیوں، اور مقدس مقامات پر حلقہ‌های معرفت کا انعقاد کریں، قرآن مجید کی تلاوت کریں، مذہبی تقاریر، شبانہ دعائیں اور مناجات، روزہ اور دیگر مستحب اعمال جیسے سورہ فتح کی تلاوت، صحیفہ سجادیہ کی دعائے چہاردہم پڑھنے کے ذریعے ان روحانی مجالس میں شرکت کریں۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں بندگی، روحانی ترقی اور معنوی بلندی کے راستے پر ثابت قدم رکھے اور ان مبارک ایام میں پرجوش شرکت کو ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی میں برکت اور الٰہی نعمتوں کا ذریعہ بنائے۔

3491445

نظرات بینندگان
captcha