مصر میں روایتی قرآنی حفظ کلاسز آن لائن ہوں گی

IQNA

مصر میں روایتی قرآنی حفظ کلاسز آن لائن ہوں گی

8:13 - January 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3517863
ایکنا: اسامه الازهری، وزیر اوقاف مصر کے مطابق حفط قرآن کے حوالے سے ان لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔

ایکنا نیوز، "الخلج.اے ای" نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اسامہ الازہری نے کہا کہ "مکتب خانوں کی واپسی" کے اقدام میں مصر کی دو طرح کی مکتب خانے شامل ہیں۔ پہلی قسم حقیقی مکتب خانے ہیں جو مساجد جیسی مخصوص جگہوں پر قائم کیے جاتے ہیں، جبکہ دوسری قسم مجازی مکتب خانے ہیں جو جدید مواصلاتی ذرائع کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "مکتب خانوں کی واپسی" کا منصوبہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے، علماء اور تخلیق کاروں کی تربیت، مذہبی انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد، اور ایک مربوط اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

مصر کے وزیر اوقاف نے اس منصوبے کے بلند حوصلہ مقاصد کے حصول کے لیے تمام اداروں کے درمیان تعاون کی روح کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مضبوط تعلیمی اور دینی بنیادوں پر نسلوں کی تعمیر کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اسامہ الازہری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدام مصر کی وزارت اوقاف کی طرف سے ملک کی ثقافتی اور تعلیمی شناخت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مکتب خانے جدید اور ترقی یافتہ بنیادوں پر قرآن کریم کی تعلیم، خواندگی، ناخواندگی کا خاتمہ، صلاحیتوں کی دریافت، اور مصری معاشرے کی حقیقی اقدار کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔/

 

4261547

ٹیگس: مصر ، حفظ ، کلاسز ، آن لائن
نظرات بینندگان
captcha