ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، خراسان رضوی سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلوں کے دوسرے روز خواتین کے مقابلے 28 جنوری کو صبح 8:30 بجے حرم مطہر رضوی کے تالار قدس میں شروع ہوئے اور 11:30 بجے اختتام پذیر ہوئے۔
اس مرحلے میں، لبنان کی زہرا قاروط نے حفظِ کل، ایران کی غزاله سهیلیزاده نے ترتیل، ساحل عاج کی باہ زہرا نے حفظِ کل، سینیگال کی فاطمہ بنتا جالو نے حفظِ کل، عراق کی نورالہدی مفید مجید حمید نے ترتیل، بنگلہ دیش کی مطہرہ لبیبه نے حفظِ کل، اور نائجیریا کی عائشہ محمد عبدالمطلب نے ترتیل میں تلاوت کی۔
یاد رہے کہ خواتین کے مقابلے 28 سے 30 جنوری تک صبح کے وقت ترتیل اور حفظِ کل کے شعبوں میں منعقد ہو رہے ہیں، جبکہ مردوں کے مقابلے 28 سے اکتیس جنوری تک سہ پہر میں قرائت تحقیق، قرائت ترتیل، اور حفظِ کل کے شعبوں میں حرم مطہر رضوی کے تالار قدس میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔/
4262248