ویڈیو | تھرانی ہوٹل میں راغب مصطفی غلوش کی یادگار تلاوت

IQNA

نامور استاد کی یاد؛

ویڈیو | تھرانی ہوٹل میں راغب مصطفی غلوش کی یادگار تلاوت

7:46 - February 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3517921
ایکنا: راغب مصطفی مصطفی غلوش کو «افلاطون الحان قرآنی» قاری کا لقب دیا گیا جو آج سے نو سال قبل انہی دنوں ستتر سال کی عمر میں رخصت ہوئے تھے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، راغب مصطفی غلوش 5 جولائی 1938 کو مصر کے مغربی صوبے طنطا کے گاؤں برما میں پیدا ہوئے۔ وہ نوعمری ہی سے حافظِ قرآن تھے۔

عبدالغنی الشرقاوی، ابراہیم الطبهیلی اور ابراہیم سلام ان کے اساتذہ میں شامل تھے۔ غلوش کافی عرصے تک مصطفی اسماعیل کے انداز کی تقلید کرتے رہے، اور ان دونوں کی آواز میں کافی مشابہت تھی۔ وہ 24 سال کی عمر میں مصر کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قاری کے طور پر شامل ہوئے اور آہستہ آہستہ اپنی منفرد طرزِ قرأت اختیار کی۔ ان کا مصر کے ریڈیو قرآن سے وابستہ ہونا ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا، یہاں تک کہ ان کی شہرت مصر سے باہر بھی پھیل گئی۔

راغب مصطفی غلوش نے تقریباً 30 سال تک مختلف ممالک، بشمول امریکہ، برطانیہ، ایران، فرانس اور کینیڈا میں قرأت کے لیے سفر کیے، تاہم اپنی زندگی کے آخری برسوں میں زیادہ تر مصر میں ہی مقیم رہے۔

استاد غلوش کا ایران کا سفر

مصطفی غلوش نے 1368 ہجری شمسی (1989 عیسوی)، 1374، 1379 اور 1381 ہجری شمسی میں چار مرتبہ ایران کا سفر کیا اور اپنی یادگار تلاوتوں کو ثبت کیا۔

راغب غلوش کا انتقال جمعرات، 4 فروری 2016 (1437 ہجری قمری) کو 77 سال کی عمر میں مصر میں ہوا۔ ان کا جسدِ خاکی اسی روز نمازِ عصر کے بعد ان کے آبائی گاؤں برما، مصر میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ذیل میں 1989 میں تہران کے لالہ ہوٹل میں ان کی یادگار تلاوت کی ایک خوبصورت ویڈیو پیش کی جا رہی ہے، جو سورہ اسراء کی آیات 9 سے 15 پر مشتمل ہے، اور ان کے نویں برسی کے موقع پر شیئر کی جا رہی ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4263917

ٹیگس: مصری ، قاری ، تھران ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha