ایکنا نیوز- فرانس 24 نیوز کے مطابق، جدہ کے حاجیوں کے ہوائی اڈے پر "وما بینهما" کے عنوان سے ایک نمائش جاری ہے، جو قرآن میں 20 بار دہرایا گیا ہے۔ اس نمائش میں 500 سے زائد معاصر فن پارے اور اسلامی تاریخی آثار عوام کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
یہ گذشتہ مہینے سے قرآنی شعار "وما بینهما" کے تحت جدہ میں حاجیوں کے ہوائی اڈے پر شروع ہوئی اور 25 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔
نمائش کی جھلکیاں:
زائرین کو کعبہ کے غلاف کی سلائی، فانوس دوزی کے مراحل، قرآنی آیات کی طباعت، غلاف کی صفائی کے اوزار، اور خوشبوؤں کے استعمال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی دی جا رہی ہے۔
سعودی عرب کے "دوسالانہ اسلامی آرٹ ایونٹ" میں پانچ ہال شامل ہیں، جسے مختلف ممالک کے شائقین نے پذیرائی بخشی ہے۔
یہ ایونٹ سورہ سجدہ کی آیت 4 کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے: "اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا" (اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں، زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے، پیدا کیا)۔
عالمی تعاون: زائرین کو دوحہ کے اسلامی آرٹ میوزیم، پیرس کے لوور میوزیم، لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم، تیمبکٹو کے احمد بابا انسٹی ٹیوٹ، استنبول کی سلیمانیہ لائبریری اور سعودی اداروں کے تعاون سے 500 سے زائد فن پارے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
خصوصی پیشکش: پہلی بار وایٹکن آرکائیوز سے دریائے نیل کا نقشہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جو جدہ کے ایئرپورٹ ٹرمینل میں 10 دیگر نادر نسخوں کے ساتھ عوام کے مشاہدے کے لیے رکھا گیا ہے۔/
4267137