سحرخیزی اور جشن نزول قرآن؛ انڈونیشیا میں رمضان المبارک کی روایات اور آداب

IQNA

سحرخیزی اور جشن نزول قرآن؛ انڈونیشیا میں رمضان المبارک کی روایات اور آداب

5:02 - March 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518125
ایکنا: انڈونیشیاء میں لوگ سحری کے وقت ڈھول کی آواز سے اٹھتے ہیں اور نزول قرآن پر صدارتی ہاوس میں جشن منایا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز ، کویتی اخبار الصباح کے مطابق ہر ملک میں مختلف تہواروں اور مواقع پر مخصوص رسوم و روایات پائی جاتی ہیں جو اسے دیگر ممالک سے ممتاز کرتی ہیں۔ انہی مواقع میں سے ایک رمضان المبارک کا آغاز ہے، جس کا مسلمان ہر سال شدت سے انتظار کرتے ہیں۔

انڈونیشیا میں رمضان کا آغاز اور مسلم آبادی اندونیشیا کی آبادی تقریباً 298 ملین ہے، جن میں 86 فیصد مسلمان ہیں جبکہ باقی مسیحی، ہندو اور بدھ مت کے پیروکار ہیں۔ یہاں رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے پر ہوتا ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ بہت کم لوگ خود چاند دیکھتے ہیں، جبکہ زیادہ تر افراد میڈیا کی خبروں پر انحصار کرتے ہیں۔ کچھ لوگ سعودی عرب کے اعلان کی پیروی کرتے ہوئے وہاں کے مطابق روزے رکھتے اور افطار کرتے ہیں۔

انڈونیشیا میں افطار کا طریقہ اندونیشیا میں رمضان کے دوران مسلمان مغرب کی اذان سے پہلے مساجد میں جمع ہوتے ہیں، گھروں سے افطاری کا سامان لے کر آتے ہیں اور اجتماعی طور پر مسجد میں افطار کرتے ہیں۔ امیر و غریب، بڑے اور چھوٹے سب مل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور پھر مغرب کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔

رمضان کا مشہور ترین کھانا: "ابہم" اندونیشیا میں رمضان میں سب سے زیادہ مقبول کھانے میں "ابہم" شامل ہے، جو ایک قسم کی مٹھائی ہے اور کیک سے مشابہت رکھتی ہے، جس کے ساتھ کھجور بھی پیش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ رمضان میں چاول، سبزیاں، مرغی اور گوشت بھی خاص طور پر کھایا جاتا ہے۔ اندونیشیا میں رمضان کے دوران مشہور ترین میٹھا "کولاک" کہلاتا ہے، جو کھجور کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

 
کاهش میزان جرم و جنایت؛ از برکات ماه رمضان در اندونزی

دینی سرگرمیاں اور مساجد میں رونق رمضان کے آغاز سے اختتام تک دینی تعلیمات کے حلقے اور قرآن کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ مساجد میں عبادت گزاروں اور دینی طلبہ کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔

نماز تراویح کے طریقے اندونیشیا کی کچھ مساجد میں رمضان المبارک میں ہر رات 8 رکعات اور کچھ میں 20 رکعات نماز تراویح پڑھی جاتی ہے۔ تاہم، ان مساجد میں مکمل قرآن ختم کرنے کی کوئی سختی نہیں، بلکہ جو بھی حصہ میسر ہو، وہ پڑھا جاتا ہے۔ بعض اوقات تراویح کے دوران خطبے یا دینی دروس بھی دیے جاتے ہیں۔ زیادہ تر مساجد میں ہر دو رکعات کے بعد درود شریف اور دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔

عورتوں کی شرکت اندونیشیا میں خواتین بھی نماز تراویح میں شریک ہوتی ہیں اور مسجد کے آخری حصے میں پردے کے پیچھے نماز ادا کرتی ہیں۔

رات کے قیام کی کم رواج اکثر لوگ تراویح کے بعد گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ رات بھر عبادت کرنے کا عام رواج نہیں ہے، البتہ چند افراد شب بیداری کرتے ہیں۔

 

کاهش میزان جرم و جنایت؛ از برکات ماه رمضان در اندونزی

نزولِ قرآن کی تقریب رمضان المبارک میں انڈونیشیا کے صدارتی محل میں نزولِ قرآن کی خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے، جو پورے رمضان جاری رہتی ہے۔ ملکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز بھی ان تقریبات کی نشریات میں شریک ہوتے ہیں۔

صلح اور مفاہمت کی روایت انڈونیشیا کے مسلمان رمضان کو موقع سمجھتے ہوئے جھگڑوں کو ختم کرتے ہیں اور اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسکولوں میں تعطیلات بعض اسکول پورے رمضان کے لیے طلبہ کو چھٹیاں دیتے ہیں تاکہ وہ عبادت پر توجہ دے سکیں۔

جرائم کی شرح میں کمی رمضان کے دوران انڈونیشیا میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آتی ہے اور لوگ گناہوں سے اجتناب کرتے ہیں۔

 

کاهش میزان جرم و جنایت؛ از برکات ماه رمضان در اندونزی

شبِ قدر کی تقریبات انڈونیشیا کے مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کی محافل منعقد کرتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ یہ شب آخری عشرے کی کسی رات میں واقع ہوتی ہے۔

عید الفطر کی رات عید الفطر کی رات، انڈونیشیا کے مسلمان سڑکوں پر نکل آتے ہیں، اپنی گاڑیوں میں یا پیدل گلیوں میں گھومتے ہیں اور اجتماعی طور پر تکبیرات بلند کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ بھی سنائی دیتی ہے اور بعض افراد موسیقی کے آلات کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔/

 

4269117

نظرات بینندگان
captcha