پاکستان کے شہر پشاور میں فن تلاوت ورکشاپ + تصاویر

IQNA

مجتبی محمدبیگی کے ساتھ؛

پاکستان کے شہر پشاور میں فن تلاوت ورکشاپ + تصاویر

15:00 - March 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518215
ایکنا: فن تلاوت سکھانے کا خصوصی ورکشاپ ایرانی استاد کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، مجتبیٰ محمدبیگی، جو کہ ایران کے ممتاز مدرس اور قاری ہیں، ماہ مبارک رمضان کے دوران پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مشاورتی دفتر کے تعاون سے پاکستان کے مختلف شہروں میں قرآنی پروگراموں کا انعقاد ہے۔

اسی سلسلے میں، گزشتہ دنوں پہلی بار خیبرپختونخوا کے ممتاز اور معروف قاریان کے لیے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ اسلامی جمہوریہ ایران کے خانۂ فرہنگ، پشاور میں مجتبیٰ محمدبیگی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔

یہ تربیتی نشست قاریان کے لیے تجوید، تنغیمی مہارتوں اور قرآنی معانی کے بہتر ابلاغ کی تکنیکوں کی تعلیم کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس میں آواز سازی کے طریقے، قرآنی تلاوت کے بنیادی اور ذیلی مقامات کا تجزیہ اور عملی مشقیں شامل تھیں۔ خیبرپختونخوا بھر سے قاریان نے اس ورکشاپ میں شرکت کی اور قرآنی علوم و مہارتوں کے تبادلے سے مستفید ہوئے۔

یہ ورکشاپ پانچ روز تک جاری رہی اور اس کا انعقاد اسلامی جمہوریہ ایران کے خانۂ فرہنگ، پشاور میں ہوا۔

مزید برآں، ایرانی قاری نے پشاور میں مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی، جن میں پاکستان کے مشرق ٹی وی چینل پر تلاوت، مدرسہ علمیہ عارف الحسینی میں حاضری اور تلاوت شامل ہیں۔

آج سے مجتبیٰ محمدبیگی اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر صوبوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مزید قرآنی پروگراموں اور تربیتی ورکشاپوں کا انعقاد کریں گے۔

نیچے پاکستان میں ان کی قرآنی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں دی گئی ہیں۔

پاکستان کے شہر پشاور میں فن تلاوت ورکشاپ + تصاویر

 

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha