ایکنا نیوز، نون عراق نیوز ایجنسی کے مطابق، فن لینڈ کی سفیر آنو ساریلا نے آستان مقدس حسینی (کربلائے معلی) کے دورے کے دوران حرم مطہر امام حسینؑ کی زیارت کی اور اس مقدس آستانے کے مختلف منصوبوں سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے زائرین کے لیے اس آستانے کی فراہم کردہ خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کربلائے معلی میں امام حسینؑ کے حرم کی زیارت کے بارے میں کہا: "یہ دورہ واقعی بہت اچھا تھا اور حرم حسینی ایک نہایت متاثرکن مقام ہے۔"
عراق میں فن لینڈ کی سفیر نے عبایا اور عراقی چادر پہننے کے تجربے کے بارے میں بھی کہا: "اس معاملے میں میری ساتھی نے میری مدد کی۔ میں اس سے قبل نجف بھی جا چکی ہوں، اس لیے عبایا پہننے کا تجربہ موجود تھا۔"
قابلِ ذکر ہے کہ آنو ساریلا سنہ 2023 سے عراق میں فن لینڈ کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔/
.
4279097