«عثمان طه» کے انتقال کی خبر نادرست قرار

IQNA

«عثمان طه» کے انتقال کی خبر نادرست قرار

18:02 - May 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518565
ایکنا: معروف قرآنی خط کے بانی شیخ عثمان طه، کے انتقال کی خبر پر انکے أقرباء نے اس کی تردید کردی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، "احداث العرب" کے حوالے سے، مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کرنے والی پرنٹنگ پریس میں قرآن مجید کے خوشنویس شیخ عثمان طہ کے انتقال کی افواہوں میں اضافے کے بعد "احداث العرب" نے شیخ عثمان طہ کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ شیخ عثمان طہ کے انتقال سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

رضا عبدالسلام، قرآن کریم چینل کے سابق سربراہ اور معروف اینکر، نے قرآن پاک کے کاتب ڈاکٹر عثمان طہ کے انتقال کی خبر پر کہا کہ یہ خبر جو چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، محض ایک افواہ ہے۔

ریڈیو میزبان رضا عبدالسلام نے اپنی ذاتی فیس بک پوسٹ میں لکھا: "ڈاکٹر عثمان طہ، قرآن کے کاتب، خیریت سے ہیں۔ میں نے ابھی ابھی مدینہ منورہ میں ان کے گھر فون کیا، اور ان کی محترمہ اہلیہ نے مجھے اطلاع دی کہ ان کے انتقال کی خبر درست نہیں ہے۔ وہ مکمل صحت کے ساتھ ہیں اور اپنا کام بہترین انداز میں انجام دے رہے ہیں۔"

ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کے بارے میں فکرمند ہیں اور خواہش ظاہر کی کہ لوگ ایسی خبریں پھیلانے سے پہلے ان کی تحقیق کر لیا کریں۔

قرآن چینل کے سابق سربراہ نے اپنی بات کا اختتام ڈاکٹر عثمان طہ کی صحت و سلامتی اور طویل عمر کے لیے دعا کے ساتھ کیا اور انہیں "ایک عظیم عالم" قرار دیا۔/

 

4285034

نظرات بینندگان
captcha