مصحف مدینه کی اشاعت آستانہ حسینی کے تعاون سے

IQNA

مصحف مدینه کی اشاعت آستانہ حسینی کے تعاون سے

21:24 - June 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518605
ایکنا: مرکز چاپ و نشر «دارالوارث» عراق جو آستانہ مقدس حسینی سے وابستہ ہے مصحف مدینہ کے اسٹایل میں نشر کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کی اطلاع رسانی ویب سائٹ کے مطابق دارالوارث طباعت و نشر مرکز نے قرآن کریم کی طباعت کو ایک فنّی اور جامع انداز میں مکمل کیا ہے۔ یہ کام عراقی ماہرین کے مقامی علم و تخصص کے سہارے، جدید ترین سائنسی اور طباعتی معیارات کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔

دارالوارث کے مدیر منتظر صالح نے بتایا کہ مرکز کو فخر ہے کہ اس نے قرآن کریم کی طباعت کو ایک فنکارانہ اور مکمل انداز میں انجام دیا، اور یہ طباعت دارالوارث کے اہم ترین کارناموں میں شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرآن مصحف مدینہ کے طرز پر شائع ہوا ہے، جو کہ اسلامی دنیا کے مشہور خوشنویس "عثمان طہ" کے خط میں ہے۔ یہ نسخہ علمی دقت کا حامل ہے اور اسلامی دنیا میں وسیع پیمانے پر شائع ہوا ہے۔

منتظر صالح نے واضح کیا کہ قرآن کے تمام مراحل — ڈیزائن، تزئین، اور تیاری — عراقی ماہرین نے خود انجام دیے ہیں۔ دارالوارث کے عملے نے قرآن کے جلد کی تزئینات بھی خود کی ہیں، اور اس کے صفحات کو اس فنکارانہ انداز میں ڈیزائن کیا ہے جو بصری خوبصورتی کو اسلامی اصالت کے ساتھ جوڑتا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ قرآن کی طباعت میں سب سے زیادہ اہمیت سائنسی جانچ کے مرحلے کو دی جاتی ہے، جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے:

1.     طباعت سے قبل کا مرحلہ — جس میں قرآن کے مکمل متن کا دارالقرآن الکریم میں قائم ایک علمی کمیٹی (جس کی سربراہی شیخ خیرالدین الهادی کر رہے ہیں) کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔

2.     طباعت کے بعد کا مرحلہ — جس میں ہر صفحے کا باریک بینی سے جائزہ ایک ٹیم لیتی ہے جو قرآن کے حافظوں اور تخصص یافتہ اساتذہ پر مشتمل ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی لغوی یا طباعتی غلطی سے قرآن کا نسخہ مکمل طور پر محفوظ ہو۔

منتظر صالح نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کو جدید ترین طباعتی اور جلدسازی کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ اللہ کے کلام کی شایانِ شان، خوبصورت اور باوقار طباعت ہو سکے، جو عراق کے لیے باعثِ فخر اور اس کی قرآنی صلاحیتوں کی مظہر ہو۔

قابلِ ذکر ہے کہ "مصحف مدینہ" کے طرز پر قرآن کریم کی طباعت، دراصل اُس معروف و معتبر نسخے کے انداز پر کی جاتی ہے جو سعودی عرب میں "مجمع ملک فہد برائے طباعتِ قرآن" کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ یہ مصحف دنیا بھر میں معیارِ تحریر، طرزِ طباعت اور خوبصورتی کے لحاظ سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔/

 

4286391

نظرات بینندگان
captcha