حج کے بعد واپسی پر سعودی عرب کی جانب سے لاکھوں قرآن کریم حجاج میں تقسیم

IQNA

حج کے بعد واپسی پر سعودی عرب کی جانب سے لاکھوں قرآن کریم حجاج میں تقسیم

7:20 - June 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518626
ایکنا: وزارت امور اسلامی، کے مطابق حجاج بیت اللہ کو تحفے کے طور پر بیس لاکھ سے زاید قرآنی نسخے پیش کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ گائیڈنس و أمور اسلامی امور، نے 18 جون (ایامِ تشریق کے دوسرے دن اور عید قربان کے ایک دن بعد) سے ان قرآنِ کریم کے نسخوں کی تقسیم کا آغاز کیا ہے، جو ان حجاج کرام کو دیے جا رہے ہیں جو زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے اپنے اپنے ممالک کو واپس جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، رواں سال حج کے دوران تقسیم کیے جانے والے قرآنِ کریم کے نسخوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 21 ہزار 380 ہے، جو مدینہ منورہ میں قائم ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کی مطبوعات میں سے ہیں۔ یہ نسخے مختلف زبانوں اور سائزز میں تیار کیے گئے ہیں اور حجاج کرام کو بطور تحفہ دیے جا رہے ہیں۔

یہ تمام نسخے خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیے گئے ہیں، اور یہ نسخے ملک عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے، بندر اسلامی جدہ اور دیگر زمینی، بحری و فضائی راستوں پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قرآن کریم کے ساتھ سعودی عرب کی وابستگی اور اس کی عظمت کا اظہار ہے، اور حجاجِ بیت اللہ کو سب سے قیمتی تحفے کے طور پر قرآنِ کریم پیش کرنا اس کا مرکزی مقصد ہے۔

واضح رہے کہ ایامِ تشریق، عید قربان کے بعد کے تین دن یعنی 11، 12 اور 13 ذوالحجہ کو کہا جاتا ہے۔ "تشریق" کا مطلب عید کی نماز ہے اور یہ دن عید قربان کی پیروی میں "ایام تشریق" کہلاتے ہیں۔

ان ایام میں مسلمان ذکر و اذکار، دعا، توبہ و استغفار، قربانی اور دیگر مناسکِ حج کی ادائیگی میں مشغول رہتے ہیں۔/

 

4287366

نظرات بینندگان
captcha