ایکنا نیوز کے مطابق، قرآنی اور معارف اسلامی کے ٹی وی چینل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی جانے والی قاطع کارروائی کے موقع پر، یہ چینل روحانی مہم "ختم تلاوت سورۂ مبارکہ فتح" کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا مقصد اسلامی مجاہدین کی کامیابی اور کفر کے محاذ کی نابودی کے لیے دعا کرنا ہے۔
یہ مہم ان افراد کے لیے ایک موقع ہے جو قرآن سے محبت رکھتے ہیں اور دین و وطن کے محافظوں کے ساتھ قلبی وابستگی رکھتے ہیں، تاکہ سورہ فتح کی تلاوت کے ذریعے وطن کی سربلندی اور کامیابی کے نورانی راستے میں شریک ہوں اور مضبوط ایمان و حوصلے کے ساتھ ہمارے مجاہدین کے لیے روحانی پشت پناہی فراہم کریں۔
خواہشمند افراد قرآنی و معارف اسلامی چینل کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اس روحانی مہم میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، شرکت کے لیے SMS نمبر 30000444 بھی مخصوص کیا گیا ہے۔/
4288887