ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "kipa-apic.ch" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ کونسل کے صدر اور نائجیریا کی اسلامی شوری کے سیکرٹری جنرل "سعد ابو بکر" نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلمان اور مسیحی شہریوں کو دینی رواداری کی طرف دعوت دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ قرآن اور انجیل کی تعلیمات کا احترام کریں اور باہمی اختلافات ختم کریں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔
انہوں نے اس پیغام میں "بوکوحرام" نامی سلفی گروہ کے انتہا پسندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا : بوکوحرام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا دعوے دار ہے لیکن اس گروہ کی سرگرمیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور یہ گروہ دین رحمت اور محبت کے صحیح راستے سے گمراہ ہو چکا ہے ۔
1348885