ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ افریقہ کی رپورٹ کے مطابق ، افریقی عوام اسلام سے اس وقت آشنا ہوئی جب رسول گرامی اسلام (ص) کے حکم پر مسلمانوں کے ایک گروہ نے حبشہ(اتھوپیا) کی جانب پہلی دفعہ ہجرت کی تھی ۔
اسی طرح سال ٦۳۹ عیسوی میں شمالی افریقہ میں پہلی دفعہ اسلام کی آمد ہوئی جس کا آغاز مصر کی سرزمین سے ہوا اور رفتہ رفتہ اسلام شمال سے مغربی افریقہ تک پھیلتا چلا گیا ۔
اسلام کے اس پھیلاؤ میں متعدد عوامل کارفرما رہے ہیں جن میں سے اہم ترین عامل مسلمان تاجروں کا افریقی ممالک کی جانب تجارتی سفر تھا.
1353571