ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری سفید رنگ کی "کیا" کار کو استعمال کیا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں اب تک ۴ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ دھماکہ جنوبی بیروت کے علاقے "حارہ حریک" میں القدس لائبریری کے قریب واقع ریسٹورنٹ کے سامنے رونما ہوا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔
دھماکہ کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔
1361614