ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "النشرة" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ سول نافرمانی کی تحریک نے بیان جاری کیا : بحرین میں مطلوبہ تبدیلیاں لانے کے لیے انقلاب کا تسلسل ضروری ہے اور ہمارا پر امن احتجاج ہی ہماری سٹریٹجک پالیسی ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوامی مقاومت ہی بحرینی انقلابیوں کا ہتھیار ہے جس نے ان کی تحریک پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اعلان کیا گیا : آل خیلفہ جیسی آمر حکومت کی جانب سے عوام کے جائز حقوق سے چشم پوشی کی ناکام کوششیں اور بحرینیوں کی حق تلفی سمیت آئے دن ان پر وحشیانہ تشدد جیسے واقعات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔
1361417