غزہ امن بورڈ ٹرمپ کے مفادات کا نگہبان ہے: اقوام متحدہ

IQNA

غزہ امن بورڈ ٹرمپ کے مفادات کا نگہبان ہے: اقوام متحدہ

14:02 - January 31, 2026
خبر کا کوڈ: 3519865
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق نے غزہ امن بورڈ کو ٹرمپ کے مفادات کا نگہبان قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امن بورڈ ٹرمپ کے مفادات پورے کرنے اور  اسے اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے اور سنائپرز خوراک کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آرہے۔

فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت سنگین بحران کا سامنا ہے کیونکہ امریکی حکومت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن بورڈ  کے نام سے ایک متوازی ادارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاروں کے حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جانے چاہئیں۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha