ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اردن سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "الدستور" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کے وزیر اوقاف و مذہبی امور "ہایل عبد الحفیظ داؤد" نے خیال ظاہر کیا : وزارتخانے کی جانب سے ۳۷ اسلامی مملک کو بائیسویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلوں میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے حفظ قرآن کریم ، تفسیر اور تجوید کے تین شعبوں میں منعقد ہوں گے ۔
اسی طرح وزارت اوقاف کی جانب سے مقابلوں میں شرکت کے لیے بیان کی گئی شرائط کے مطابق مقابلے میں شرکت کرنے والے امیدوار کو بین الاقوامی سطح کا قاری ہونا چاہیئے یا پھر اس کا شمار اپنے ملک کے ممتاز قاریوں میں سے ہو۔
1362325