ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "الشروق" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز ۲۴ جنوری کو عراقی وزیراعظم "نوری مالکی """ بغداد میں خیراتی ادارے "دارالسلام" کے افتتاح کے موقع پر خیال ظاہر کیا : عراق کی حالیہ حکومت القاعدہ اور داعش جیسے انتہا پسند گروپوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گی ۔
انہون نے مزید کہا : بعض جماعتیں مسلح گروپوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے مسلسل اصرار کر رہی ہیں لیکن کیا حکومت کو سینکڑوں لوگوں کا خون بہانے والے انتہا پسند گروپ "داعش" کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیں ؟ ۔
1365728