موریطانیہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی

IQNA

موریطانیہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی

22:57 - January 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1368345
بین الاقوامی گروپ : موریطانیہ کی سیکورٹی فورسز نے شہر "الزویرات" کے مختلف حصوں سے قرآن کریم کے پھٹے ہوئے متعدد نسخوں کے ملنے کی خبر دی ہے ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ«fr.alakhbar»کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی مقامی پولیس نے اعلان کیا : نا معلوم افراد نے شہر کی مختلف مسجدوں سے قرآن کریم کے دسیوں نسخوں کو چوری کرنے کے بعد ان کو پھاڑ کر شھر کے کوڑا دانوں میں پھینک دیا ہے ۔ موریطانیہ کی علماکونسل نے اس توہین آمیز اقدام کی پھر پور مذمت کرتےہوئے کلام اللہ کی توہین کو ناقابل معافی گناہ قرار دیا اور سیکورٹی حکام سے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل ایک مقامی روزنامے کی جانب سے رسول اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز مواد کی اشاعت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔ 1367857

 

نظرات بینندگان
captcha