ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹ ورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ میثم سلمان نے اعلان کیا : بحرین کے سکولوں میں فقہ جعفریہ کی تعلیم پر پابندی کا حکومتی فیصلہ سیاسی ، ثقافتی ، تعلیمی اور سول حقوق کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتا ہے ۔
انہوں نے گزشتہ روز ۱۲ مارچ کو اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک سیمینار کے دوران بحرین کے تعلیمی نظام میں قومی اور مذہبی امتیازی سلوک کے بارے میں خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا : بحرینی حکومت کو تعلیمی نظام میں ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پرہیز کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیئے جبکہ اس وقت ملک کے تعلیمی مراکز میں امتیازی سلوک میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے ۔
1386550