
ایکنانیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ نفیس اور خطی قرآنِ مجید جو گاؤں شورچہ کی مسجد امام حسن مجتبیٰؑ میں از سرِ نو پیش کیا گیا، تقریباً ۱۲۰ سال قبل اس خطے کے معروف خوشنویس ملا حسین زمان نے نہایت مہارت سے کتابت، صفحہ آرائی اور تزئین و نگارگری کی تھی۔
اس بابرکت تقریب میں قوچان کے متعدد ثقافتی و قرآنی عہدیداران، مقامی خوشنویس فنکاروں اور علمی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی علیاکبر اسماعیلی قوچانی تھے جو دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ کریم کے کاتب کی حیثیت سے معروف ہیں۔
مزید برآں، اس روحانی و ثقافتی تقریب میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی قوچان کے سربراہ، امام رضاؑ ثقافتی مرکز قوچان کے سربراہ، بخشدار آبکوه، اور علاقے کے عسکری و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ یہ تقریب خراسانِ بزرگ کے معنوی و ثقافتی ورثے کے احترام و احیاء کے سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دی گئی۔/
تصاویر:
4313331