قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) ۔ وادی مصر نیوز ایجنسی کے مطابق،ویجوا میڈیا کیمونیکیشن کمپنی نے ویب سائیٹ تیار کرلی ہے جہاں قرآن کے قاریین مختلف زبانوں میں معرو ف قاریوں کی تلاوت یہاں سن سکتے ہیں ۔
http://www.quranflash.com
اس ایڈرس پر قرآن مجید انگریزی،عربی اور فرنچ زبانوں میں ترجمہ وتفسیر کے ساتھ موجود ہے اور اسکے علاوہ مختلف قرآن "مصحف مدینہ"اور دیگر مصحفوں کی صورت میں بھی دستیاب ہیں ۔
قرات کے شوقین حضرات یہاں قاری،سعدالغامدی،ابوبکرالشاطری،احمدالعجمی،احمدنعینع،ابراھیم الاخضر،ابراھیم لدوسری،عبدالباسط،عبدالصمد،محمدالطبلاوی،محمدالمنشاوی،محمودالبنا،ناصرالقطامی،
مشاری العفاسی اور محمودالحصری کی آواز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔
اس فلش قرآن کی دا ئیں سمت،سورتوں کے نام ،پاروں کے نام جبکہ با ئیں جانب معروف قراءکے نام درج ہیں جہاں قاریین کلک کر کے آسانی کے ساتھ ان سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔