قرآنی نیوز ایجنسی ،ایکنا: سفیر نیوزایجنسی-مسلمانوں کی اسلام مخالف اقدامات کی تدارکاتی کمیٹی جو فرانس کی مسلم کونسل سے منسلک ہے کی شکایت پر "نیم " شھر کی ایک مقامی عدالت نے ایریا سکسٹین کے میئر کو پیشی کے لیے طلب کرلی ۔
ایریا سکسٹین کے میئر "کلودگواسگوین" نے گذشتہ دنوں یہودیوں کی ایک تقریب میں مساجد پر بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ان مساجد میں مسلمان جوانوں کی برین واشنگ کی جاتی ہے تاکہ ان کو یہودیوں کی تاریخی واقعات سے منحرف کردیں ۔
عبداللہ ذکری جو اس شکایاتی کمیٹی کے سربراہ ہے کا کہنا ہے : افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ "کلودگواسگوین"مقررہ تاریخ پر حکم کے باوجود حاضر نہیں ہوئے اور پیشی کے لیے نیی تاریخ جاری کردی گیی ہے ۔